ساہیوال، ملک بھر میں پناہ گاہوںکا قیام وزیراعظم عمران خان کی عاجزانہ سوچ کی بہترین عکاسی کی ایک مثال ہے، حمایوں حاذق

ہفتہ 29 فروری 2020 17:40

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سٹی ساہیوال کے جوائنٹ سیکرٹری حمایوں حاذق نے کہاہے کہ ملک بھر میں پناہ گاہوںکا قیام درحقیقت وزیراعظم عمران خان کی عاجزانہ سوچ کی بہترین عکاسی کی ایک مثال ہے کیونکہ عام آدمی کے بہت سے مسائل کا حل عارضی رہائشگاہوں کی صورت میں دیکھا جاسکتاہے جبکہ نئے پاکستان میں اشرافیہ کی بجائے غریبوں کی خدمت ہی ایجنڈا ہے جوکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں واضح طورپر محسوس کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت تمام آسائشیں اشرافیہ کی بجائے اپنے اردگرد بسنے والے محروم طبقے کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیاہے جس سے براہ راست غریب عوام کو ریلیف مل رہاہے۔ وزیراعظم عام آدمی کو درپیش مشکلات کوکم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات بھی اٹھارہے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں