ساہیوال، کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے طلبا و طالبات نے پانچواں یوتھ لیڈر شپ پارلیمنٹ 2020 اپنے نام کر لیا

ہفتہ 29 فروری 2020 17:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے طلبا و طالبات نے پانچواں یوتھ لیڈر شپ پارلیمنٹ 2020 اپنے نام کر لیا۔ کامسیٹس لٹریری سوسائٹی‘ ساہیوال کے طلبا و طالبات نے 10میں سے 7 ایوارڈ اپنے نام کر کے واضح برتری حاصل کر لی۔ پانچواں یوتھ لیڈر شپ پارلیمنٹ 2020 کا ایونٹ لمز لاہور میں منعقد ہوا۔

کامسیٹس لٹریری سوسائٹی‘ ساہیوال کے طلبا و طالبات نے فتح کے بعد کنوینئر کامسیٹس لٹریری سوسائٹی‘ اسسٹنٹ پروفیسر بدر اقبال اور لیکچرار محمد عثمان ناصر کی زیرِ سرپرستی کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کنوینئر کامسیٹس لٹریری سوسائٹی‘ اسسٹنٹ پروفیسر بدر اقبال نے بتایا کہ ان کی سوسائٹی گذشتہ پانچ سالوں سے اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے اور ہر بار کی طرح اس سال بھی نمایاں کامیابیاں اپنے نام کر کے آئی ہے۔

(جاری ہے)

کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات عملی زندگی میں قدم جماتے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں شخصی تعمیر کے ساتھ ساتھ انسان کی صلاحیتیوں کو مزید نکھارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی یو آئی‘ ساہیوال کیمپس اپنے طلبا و طالبات کو اس طرح کے ایونٹس میں شرکت کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں