گاڑی روکنے پر نامعلوم چوروں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس آفیسر شدید زخمی

جمعرات 4 جون 2020 17:35

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب بکریوں سے لوڈ گاڑی روکنے پر نامعلوم چوروں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس آفیسر شدید زخمی ‘ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب بکریوں سے لوڈ ایک ڈالہ نمبری 8818/LEDگاڑی ساہیوال کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران موٹروے پولیس آفیسر سب انسپکٹر سعید سروروغیرہ نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر سعید سرور کو زخمی کردیا اور ملزمان گاڑی چھوڑ کرکھیتوں میں فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد موٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان کسووال کے نواحی گائوں 6/14-Lکے رہائشی اشرف کے گھر سے 3نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیتی بکریاں چراکر ڈالہ میں لیکر فرار ہو رہے تھے پولیس نے گاڑی کو بکریوں سمیت قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں