مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار

جمعرات 4 جون 2020 17:35

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ‘مزاحمت پر ڈاکوئوں کا تشدد ۔ ڈکیتی کی واردات ہڑپہ میوزیم کے قریب ہوئی۔

(جاری ہے)

یہاں موضع سنابل کے کاٹھیا کے رہائشی محمدسلیم اپنے ساتھی الطاف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پرسوار 4نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی 32ہزار روپے لوٹ لی ۔ ملزمان نے مزاحمت پر محمدسلیم کو تشدد کانشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات جی ٹی روڈ پر غلہ منڈی موڑ کے قریب ہوئی ۔ یہاں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر حافظ ذیشان سے نقدی 40ہزار روپے لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں