ساہیوال،ٹائیگر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

اتوار 9 اگست 2020 19:45

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) ٹائیگر ڈے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں‘تحریک انصاف کے کارکنوں اور ٹائیگر فورس کے اراکین نے شرکت کی۔خصوصی تقریب کا اہتمام نہر لوئر باری دو آب کے کنارے کیا گیا جہاں محکمہ جنگلات کی طرف سے فراہم کردہ 2ہزار پودے لگائے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اس خصوصی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے کی جبکہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر نوریز شکور خان‘سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر‘ڈی ایف او ملک وسیم سجاد‘پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹر ممتاز احمد اور دوسرے افسران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کی طرف سے فراہم کردہ پودوں کو لگانے کی دیگر تقریبات مختلف محکموں کے زیر اہتمام منعقد ہوئیں جہاں اداروں کے افسران اور ملازمین نے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں اے ڈی سی جنرل محمد فاروق اکمل نے درختوں کی افادیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مون سون شجر کاری مہم کے دوران 75ہزار پودوں کے لگانے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔دریں اثناء شجر کاری مہم کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن کے تما م کالجز میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں اورضلع ساہیوال کے کالجز میں 2ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے ڈائریکٹر آفس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ ایسی تقریبات تمام کالجز میں بھی منعقد ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں