درخت زندگی کی علامت ہیں، سہیل انجم انصاری

اتوار 20 ستمبر 2020 17:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) سہیل انجم انصاری نے سمال انڈسٹری اسٹیٹ میںشجرکاری مہم جاری رکھتے ہوئے کہاہے کہ درخت زندگی کی علامت ہیں جو تپتی دوپہر میں نعمت خداوندی ہے۔یہی درخت سر زمین کو سر سبز و شاداب اور خوبصورت بناتے ہیں اور فطرت کی رنگینیوں میں اضافہ کرتے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد اپنے حصے کا ایک پودا لگائے تا کہ زمین کی خوبصورتی کے اضافے میں شرکت دار ہو ۔

وہ یہاںسمال انڈسٹری اسٹیٹ میں ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شہزاد انجم انصاری ‘ زرعی کمپنی کے چیف ایگز یکٹو ملک ریاض حسین ‘مقامی صحافی رضوان طاہراور دیگر افراد کے ہمراہ پودے لگاتے ہوئے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئر مین مولانا محمد شفیع قاسمی اورمقامی صحافی چوہدری رضوان طاہر نے بھی پودے لگائے۔

(جاری ہے)

حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی درختوںکا اہم کردار ہے جو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کم کرتے ہیں بلکہ قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی معاون ہیں۔درختوںسے قیمتی لکڑی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ایندھن کے استعمال میں بھی کام آتی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ درخت لگانا نبی کریم ؐ کی سنت ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر اپنا بھرپور کردار اداکریں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں