ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ

اتوار 20 ستمبر 2020 17:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں ڈیمو کریٹک گروپ اور اپنا گروپ نے چیمبر ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں چیمبر ممبرا ن کے علاوہ معززین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیمو کریٹک گروپ کا رپوریٹ کلاس کے امیدوار شیخ بشارت ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر آف کامرس ایک پودا ہے جس کی شاخیں آپ حضرات ہیں چیمبر تاجربرادری کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے الیکشن میں کارپوریٹ کلاس کے تمام ممبران کو کامیاب کروانا آپکی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر آف کامرس کی بنیاد2004 میں بزنس کمیونٹی کیلئے رکھی گئی تاکہ تا جر حضرات کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی جائے۔ چیمبر آف کامرس کی بلڈنگ بہت جلد مکمل ہو جائے گی۔ ساہیوال چیمبر کے موجودہ صدر فیصل اکرام نے کہاکہ کرونا کے باعث چیمبر کیلئے کام کرنے کا موقع نہ مل سکا لیکن پھر بھی تاجر برادری کیلئے بہت کچھ کیا اور چیمبر آف کامرس کیلئے جگہ لیکر کام شروع کردیاگیا ہے۔ سابق صدر شیخ ذیشان نے کہاکہ آپ کی اورآپ کے ووٹ کی عزت بڑھائی جائیگی ۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدواروں کوکامیاب کروائیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں