اے پی سی کا واویلا صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے،میاں نوید اسلم

اتوار 20 ستمبر 2020 17:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن میاں نوید اسلم نے کہاہے کہ اے پی سی کا واویلا صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔ کئی دہائیوںسے مسلط مافیا نے ملک کو تباہ کردیا۔اپنے ایک بیان میںا نہوںنے کہاکہ اے پی سی اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب میں بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے گی۔

تنظیم اور کارکنوںکی طاقت سے بلدیاتی انتخابات میںکامیابی حاصل کریںگے۔ پی ٹی آئی حکومت صوبے میںمضبوط اور موثر بلدیاتی نظام لارہی ہے جوکہ عوام کی نچلی سطح تک مسائل حل کرنے میںمفید ثابت ہوگا۔ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہونگے اور حقیقی نمائندوںکو عوام کی خدمت کا موقع ملے گا۔اپوزیشن کو منفی سیاست بند کردینی چاہیے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں