ساہیوال، نواحی گائوں میں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا

اتوار 20 ستمبر 2020 17:55

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) نواحی گائوں میں گھریلو جھگڑے پرخاوند نے مبینہ طورپر بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا‘ قتل کامقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 54/4-R میںایک خاتون کلثوم بی بی کی شادی 6ماہ قبل فرید کے ساتھ ہوئی تھی اور شادی کے بعد اکثرا ن کا گھریلو جھگڑا رہتا تھااور سسرال والے چاہتے تھے کہ کلثوم بی بی کے حق میںجوجائیداد اور طلائی زیورات لکھے گئے ہیں وہ اسے واپس کردے۔

خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کا گلادبا کر اسے قتل کردیا ۔پولیس تھانہ نورشاہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ ورثاء نے الزام عائد کیاہے کہ متوفی کے خاوند فریدنے رات کے وقت گلا دباکر قتل کیاہے۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں