خاتون کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کو ادارہ تحفظ خواتین میں عہدہ مل گیا

منگل 17 نومبر 2020 15:00

خاتون کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کو ادارہ تحفظ خواتین میں عہدہ مل گیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) سینئر خاتون پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر مقرر کیاگیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوید اسلم کے خلاف خاتون سینئرپوسٹ ماسٹر کو تھپڑمارنے پر مقدمہ بھی درج ہے اور وہ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں