علی زیب فاؤنڈیشن ساہیوال میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے خون کے عطیات دیے

جس میں خصوصی شرکت سید سعد اللہ شاہد،میجر حفیظ ارحمان،ڈاکٹر اقرا گلزار،شاہد رفیق،عبداللہ زیدی،مہران لیاقت اور شفیق ارحمان نے کی

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد پیر 14 جون 2021 11:57

علی زیب فاؤنڈیشن ساہیوال میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے خون کے عطیات دیے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) علی زیب فاؤنڈیشن ساہیوال میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے خون کے عطیات دیے۔جس میں خصوصی شرکت سید سعد اللہ شاہد،میجر حفیظ ارحمان،ڈاکٹر اقرا گلزار،شاہد رفیق،عبداللہ زیدی،مہران لیاقت اور شفیق ارحمان نے کی۔

تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو سب سے زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا خون ان ننھے بچوں کو دے کر انکی جان بچاءیں۔

(جاری ہے)

تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ہر 15 دن کے بعد تازہ بلڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔عرصہ دراز سے کالج اور یونیورسٹیز بند ہونے کی وجہ سے بلڈ کی کمی واقع ہو گئی تھی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے  ڈائریکٹر علی زیب فاؤنڈیشن سید سعد اللہ کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ دے کر کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا اور لاک ڈاؤن میں آپ خون دے کر تھیلیسیمیا سے متاثرہ ان بچوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں