ساہیوال، ڈاکو سیلز مین،پینٹر اور بیو پاری سے دو لاکھ 81ہزارروپے کی نقدی ،دو موبائل اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار، سیل مین کو گولی مار دی

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ڈاکو سیلز مین،پینٹر اور بیو پاری سے دو لاکھ 81ہزار300روپے کی نقدی ،دو موبائل او ر دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے مزاحمت پر سیل مین کو گولی مار دی۔چک60۔فائیو ایل کے قریب ڈاکوئوں نے عید کی رات ایک سیلز مین محمد مر تضیٰ کو گولی مار کر نقدی 47ہزار روپے ،موبائل فون اور دو لاکھ روپے مالیت کا صابن بھی لوٹ کرلے گئے۔

یوسف والہ کا مر تضیٰ پک اپ گاڑی میں سیل کے بعد عید کی رات گھر آرہا تھا کہ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر گولی مار دی اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے زخمی محمد مر تضیٰ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا عید کے روز خیر پور ٹامیہ والی بہاول پور کے پینٹر اختر عباس کو جی ٹی روڈ پر تھانہ یوسف والہ کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول تان کر نقدی22ہزار300روپے اور موٹر سائیکل نمبر6722۔

(جاری ہے)

اے ای آر چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔جی ٹی روڈ پر تھانہ یوسف والہ سے چند گز کے فاصلہ پر دو ڈاکوئوں نے بورے والا کے بیو پاری فیاض احمد سے نقدی 12ہزار روپے اور موٹر سائیکل نمبر8231۔ایل ای ایل اور موبائل پستول دکھا کر چھین کرفرار ہو گئے۔پولیس تھانہ یوسف والہ نے تین مقدمات محمد مرتضیٰ ،اختر عباس اور فیاض احمد کی مد عیت میں 392,394 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں