ساہیوال ، ٹریفک حادثات پولیس کانسٹیبل اور سیکیورٹی گارڈ کا طالب علم بیٹا جاں بحق ، دوشدید زخمی

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) عید کے روز ٹریفک حادثات پولیس کانسٹیبل اور سیکیورٹی گارڈ کا طالب علم بیٹا جاں بحق اور دوشدید زخمی ہوگئے۔پہلا حادثہ چک164۔نائن ایل کے قریب ہوا یہاں چک168۔نائن ایل کا رہائشی پولیس کانسٹیبل محمد ارشد عید کی ڈیوٹی کیلئے اپنی موٹر سائیکل نمبر9168۔ایس ایل کے پر ساہیوال آرہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی اے سی تیز رفتار بس نمبر1786۔

ایل ای ایس نے ٹکر ماری جس سے مو قع پر دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بس ڈرائیور حادثہ کے بعد بس سمیت فرار ہو گیا او ر حادثہ میں موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔دوسرا حادثہ پاک پتن روڈ پر چک نمبر94۔نائن ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں سیکیورٹی گارڈ ذو الفقار خاں کا18سالہ طالب علم بیٹا وسیم مو قع پرہلاک ہو گیا جبکہ طالب علم کی بہن شدید زخمی ہو ئی جسے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہیجبکہ دوسری موٹر سائیکل کا سنی عباس بھی زخمی ہوا ۔پولیس یوسف والہ نے سنی عباس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں