آزاد کشمیر کے الیکشن ضلع ساہیوال میں دو پولنگ اسٹیشن قائم کر دئے گئے

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آزاد کشمیر کے الیکشن کے سلسلہ میں ضلع ساہیوال میں دو پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں ہائی سٹریٹ پر گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال اور چیچہ وطنی میں ایم سی ہائی سکول میں بنائے گئے جہاں ساہیوال میں مقیم آزاد کشمیر کی66ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔66ووٹرز میں 30مرد اور36خواتین شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن ضلع ساہیوال نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ متعلقہ قانون نافذ کر نے والے ادارے بھی اپنے فرائض انجام دینگے پولنگ آج25جولائی کو ہوگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں