داد بلوچ دریائے راوی کا کٹائو متا ثرہ علاقہ کمشنر کا دورہ ،سروے کا کام شروع

اتوار 25 جولائی 2021 17:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے دادبلوچ کے دریائے راوی کے کٹائو سے متاثر ہ علاقہ کا معائینہ کیا اور ایگزیکٹو انجئنیر آبپاشی فیصل رشید نے کمشنر کے حکم پر ایک سروے ٹیم کے ہمراہ فوری سروے کا کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی سروے کے مطابق دریائے راوی کے کٹائو سے دریا کی سطح سی33فٹ گہرائی تک گڑھا پڑ گیا جس میں درجنوں ایکڑ کھڑی فصلیں دریا برد ہوچکی ہیں اور آبادی کے گھروں کو کٹائو جاری ہے ۔سروے ٹیم کے سر براہ فیصل رشید کے مطابق دریائے راوی میں کٹائو سے متا ثرہ علاقہ میں پتھر ڈال کر کٹائو کے سد با ب کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں جلد ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں