ساہیوال، قبضہ مافیاکی مڈھالی مارکیٹ میں فائرنگ دس با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تین زیر حراست

اتوار 25 جولائی 2021 17:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پولیس فرید ٹائون نے گزشتہ روز نیو فیصل آباد ساہیوال مڈھالی مارکیٹ میں قبضہ مافیا کی فائرنگ کا دس با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج تین زیر حراست۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز دن دہاڑے قبضہ مافیا کے ایک ہونڈا سیوک کار نمبر9483۔

(جاری ہے)

ایل ای اے اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار کلاشنکوفوں اور رائفلوں سے مسلح افراد نے بھرے بازار میں گیس سلنڈر کی دوکان پر فائرنگ کی جس سے دوکاندار علی حسن زخمی ہوگیا۔

فائرنگ اور اس غنڈہ گر دی کے واقعہ کے بعد دوکانداروں نے احتجاج کیا اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔جس پر پولیس فرید ٹائون نے علی حسن کی مد عیت میں قبضہ مافیا کے دس ملزموں رزاق،اسامہ رزاق،اشفاق،مغیث اور دیگر پانچ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین کو حراست میں لینے کا دعوے کیا ہے۔تاہم ایک کلاشنکوف ،ایک رائفل بر آمد کر نے کا پولیس نے دعوے کیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں