22سالہ شادی شدہ خاتون پر قاتلانہ حملہ ،خاوند نے روٹھ کر میکے آنے پر خنجروں سے حملہ کیا

اتوار 25 جولائی 2021 19:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) گنج شکر کالونی میں ایک22سالہ شادی شدہ خاتون حفصا کو اسکے خاوند نے خنجروں کے وار کر کے فرارہونے میں کامیاب حفصا کو شدید زخمی حالت میںسول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد کی بیٹی حفصااپنے خاوند نعیم مردانہ سے ناراض ہو کر اپنے چچاسکول ٹیچر ایاز احمد کے گھر آئی ہوئی تھی کہ اسکا خاوند نعیم مردانہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ خنجر اور پستول سے مسلح ہو کر گھر میںزبر دستی گھس گئے اور خنجروں کے وار کر کے حفصا کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر دونوں ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔

پولیس فرید ٹائون نے اس قاتلانہ حملے کے بعد مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں