نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 16 چیچہ وطنی نے حادثات کی روک تھام کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کیا ہے

اس مہم کی نگرانی خود ڈی ایس پی موٹر وے پولیس چیچہ وطنی سہیل افضل کردیے ہیں

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد پیر 26 جولائی 2021 13:20

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 16 چیچہ وطنی نے حادثات کی روک تھام کیلئے  سپیشل مہم کا آغاز کیا ہے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 16 چیچہ وطنی کے افسران  نےعید کے ممکنہ رش کی وجہ سے ہائی وے پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ کے حادثات کی روک تھام کیلئے ان کے خلاف موثر کاروائیوں کے لے سپیشل مہم کا آغاز کیا ہے۔اس مہم کی نگرانی خود ڈی ایس پی موٹر وے پولیس چیچہ وطنی سہیل افضل کردیے ہیں۔

مہم کا مقصد وایلیشن کرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور اوورلوڈنگ کرنے واے رکشوں  کے خلاف موثر کاروائی کے ساتھ ساتھ انکی زاید سواریاں کرایہ واپس کروا کر بسوں میں شفٹ کرونا ہے۔ اس سلسلہ میں موٹر وے پولیس کی جانب سے گروپ بریفننگ سیشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے اور سٹرک پر سفر کے دوران موٹر سائیکل سوار وں کو روک کر روڑ سیفٹی کے متعلق بریفننگ دی جا رہی ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال کیجیے۔

(جاری ہے)

سائیڈ ویو مرر کا استعمال کریں۔ انتہائی بائیں جانب چلیں۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ ہارڈشولڈد پر چلیں۔اپنی سپید آہستہ رکھیں۔ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں۔یو ٹرن لیتے وقت احتیاط کریں۔کسی بھی پرابلم کی صورت میں موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابط کریںں دوران ڈرائیونگ زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے پولیس کا ساتھ دیں۔اس مہم کے خاطر خواہ نتائج برامد ہونگے اور عید کے رش کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں کمی ہوگی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں