طلبہ کی سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور سموگ آگاہی مہم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں،ڈی ایس پی ٹریفک آصف کمال

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد جمعہ 24 ستمبر 2021 15:25

طلبہ کی سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور سموگ آگاہی مہم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر  بتائی جارہی ہیں،ڈی ایس پی ٹریفک آصف کمال
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹرآصف کمال کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیوٹیز کا سلسلہ جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف تعلیمی وفنی اداروں میں آگاہی کا سلسلہ  جاری ہے تاکہ وہ بھی ٹریفک پولیس ساہیوال کا ساتھ دیتے ہوئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی طلبہ کی تربیت کریں تاکہ ان کی سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ سموگ آگاہی مہم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جارہی ہیں۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس ساہیوال میں طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ،سائیڈ ویو مررز،انڈیکیٹرز کی اہمیت کے بارے میں مفصل بتایا۔

(جاری ہے)

طلباء کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے منع کیا گیا۔

لائن اور لین کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایات دیں۔سموگ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ انسانی صحت کے لیے مضر ہے جس سے خاص کر سانس، گلے اور پھیپھڑوں کی بیماریاں جنم لیتی ہیں لہٰذا سموگ کے دنوں میں بلاوجہ وغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اپنی گاڑی کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹر اسٹیکر لازمی لگوائیں اور ایسے اوقات میں فوگ لائٹس،چشمہ اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ڈرائیونگ کے دوران اپنی گاڑی کی رفتار انتہائی کم رکھیں۔اگر گاڑیاں دھواں دیتی ہیں تو ان کی بروقت ٹیوننگ کروائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پیدا نہ ہو۔اساتذہ و طلباء میں سموگ آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں