ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد راستہ احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروے کا خاتمہ ہے،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد منگل 28 ستمبر 2021 15:11

ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد راستہ احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروے کا خاتمہ ہے،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2021ء) عوام میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کی آگہی کے لئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کی قیادت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ نے کی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحیدچوہدری، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر اسرار ظفر، ڈاکٹر فرخ شہزاد اور ڈاکٹر محمد وسیم بھی موجود تھے۔

واک ایم ایس آفس سے شروع ہوئی اور ہسپتال کے مختلف بلاکس کا چکر لگا کر ایمرجنسی پر ختم ہوئی۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد راستہ احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروے کا خاتمہ ہے تاکہ اسے مچھر بننے سے پہلے ہی ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے گھروں اور اردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دے خصوصاً گملوں، کیاریوں، پرانے برتنوں اور چھت پر صفائی کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ڈاکٹر یا ہسپتال رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت علاج شروع ہو سکے۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں