ساہیوال،جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) جماعت اسلامی ضلع ساہیوال نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی جماعت اسلامی ضلع ساہیوال کے امیر مولانا رحمت اللہ وٹو،سیکرٹری جنرل طیب محمود بلوچ،،رفیق رشید،ڈاکٹر طاہر سراج اور سینکڑوں افراد نے نکالی جو کشمیر چوک (ٹینکی) جناح سٹریٹ پہنچی جہاں مقررین نے حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی پر شدید نکتہ چینی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے فی الفور مستعفی ہو جائے اور انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر گو نیازی گو اور مہنگائی ختم کرو کے نعرے درج تھے۔

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments