ساہیوال،مسلم لیگ(ن) کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی کے ارکان چو ہدری محمد اشرف ،پیر عمران ولی شاہ ،پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک ندیم کامران اور ملک محمد ارشد کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ریلیاں مزدور پلی،پل بازار ،آفیسر کالونی سے شروع ہو کر جوگی چوک پہنچیں۔

(جاری ہے)

جبکہ لودھی ہائوس ہڑ پہ سے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری عائشہ ارشد لودھی، مسلم لیگی ایم پی اے نوید اسلم لو دھی کی قیادت میں کمر توڑ مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،نا انصافیوں ،حکومتی نا اہلی،ریاستی جبر کے خلاف سیاسی کارکنوں وکلاء،محنت کشوں،طلباء اور سول سو سائٹی نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ہڑ پہ اسٹیشن پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے باز ی کی گو نیازی گو مک گیا تیرا شو گو نیازی گو کے نعرے لگائے بعد میں احتجاجی ریلی جو گی چوک ڈویژنل ریلی میں شامل ہوگئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں