ساہیوال،زمیندار ،دو دوکانداروں اور کمپنی مینجر کو25لاکھ70ہزار روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا گیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) زمیندار ،دو دوکانداروں اور کمپنی مینجر کو25لاکھ70ہزار روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا گیا۔چک56۔جی ڈی میں ایک ذمیندار محمد علی کے گھر سے نقب زن 17لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پل بازار کے دوکاندار محمد انور شاہد کی ٹمبر مارکیٹ دوکان سے ایک لاکھ37ہزار 500روپے کی نقدی چوری کر کے نقب زن لے گئے۔

(جاری ہے)

چک57۔فائیو ایل میں ایک دوکاندار عبد اللہ کے گھر سے دو نقب زن 5لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ایک پرائیویٹ کمپنی کے جنرل مینجر طاہر صدیق کے گودام چک 88سے نقب زن دو لاکھ33 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ،سٹی ،یوسف والہ اور غلہ منڈی نے محمد علی،محمد انور شاہد،عبد اللہ اور طاہر صدیق کی مد عیت میں چار مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں