بلاول بھٹو زرداری کی سیال شریف آمد، بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع

پیر 17 جنوری 2022 13:45

بلاول بھٹو زرداری کی سیال شریف آمد، بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) بلاول بھٹو زرداری کی سیال شریف آمد، بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع، تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے آستانہ عالیہ سیال شریف کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی پی ٹی آء کو چھوڑ کر پیلپزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور بلاول بھٹو زرداری کو سیال شریف آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا اجلاس تحصیل ساہیوال میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی اور تحصیل قیادت کے علاوہ کارکنان نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر 23 جنوری کو بلاول زرداری بھٹو کی سیال شریف امد اور بھرپور استقبال کے پلان کو حتمی شکل دی گی اس موقع پر سابق ضلعی صدر رانا حاکم خان ایڈووکیٹ، امیدوار صوباء اسمبلی تیمور خان ، ملک نعمان اللہ اور ملک نصراللہ ناصر نے شمولیت کی ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں، کسانوں، اور غریبوں کی پارٹی ہے، ہم استانہ عالیہ سیال شریف سے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو پارتی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں-

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں