سعودی عرب پلٹ کو8لاکھ73ہزار کی نقدی سے محروم کرنے والے تین فراڈئیے گرفتار

اتوار 14 اگست 2022 19:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) پولیس بہادر شاہ نے موبائل پر بینک اکائونٹ کا کوڈ پن لے کر سعودی عرب پلٹ کو8لاکھ73ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر نے والے تین فراڈیوں کو عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق سعودی عرب پلٹ مشتاق احمد کو طارق نے بتایا کہ اسکے اکائونٹ سے رقم کسی نے نکلوالی ہے اس لئے پن کوڈ دو تا کہ چیکنگ کی جائے جس پر ملزم طارق ،اسکے دو ساتھیوں نے پن کوڈ لیکر موبائل سے مشتاق احمد کے یونائیٹیڈبینک مڈھالی کی برانچ سے اپنے اکائونٹ بینک آف پنجاب میں ملزموں نی15جنوری اور 22جنوری کو دو مر تبہ رقوم ٹرانسفر کیں ۔

جب مشتاق احمد بینک گیا تو اکائونٹ سے 8لاکھ73ہزار روپے ملزم ٹرانسفر کر چکے تھے۔جب مشتاق احمد پولیس بہادر شاہ کے پاس مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔عدالت کے حکم پر پولیس بہادر شاہ نے سات ماہ کی تاخیر کے بعد مقدمہ درج کر کے تینوں فراڈیوں کوگرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں