ساہیوال،اختیارات کا ناجائز استعمال، جھوٹا مقدمہ درج کر نے ،جعل سازی اور فراڈ کے الزامات کے تحت پولیس اور فراڈیوں کیخلاف مقدمہ درج

ملزموں میں ایک مر دہ شخص بھی شامل ہے عدالت کو دھوکہ دینے کا الزام

پیر 15 اگست 2022 22:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پولیس سول لائن نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے جعل سازی،دھوکہ دہی اورفراڈ کے الزامات کے تحت پولیس انسپکٹر عبد الحمیدتینفراڈیوں محمد رمضان،جعفر اور وہاب سنپال اور ایک مر دے نواب نامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک25ٹکڑا کے ایک دیہاتی شبیر احمد کے ڈیرہ پر17اپریل2020کو دن6بجے پولیس انسپکٹر تفتیشی سیل عبد الحمید نے چھاپہ مارا اور اسکی ملکیتی بھینس اور دوسرے مویشی چوری کا الزام لگا کر محمد رمضان،جعفر اور وہاب کے ہمراہ تھانہ لے گئے اورا لٹا چوری کا مقدمہ مالک کے خلاف درج کرا دیا اور اس مقدمہ کا مد عی نواب کو بنا دیا جو کہ عرصہ تین سال قبل فوت ہو چکا تھا۔

جب عدالت سے جھوٹ بول کر نواب کی بجائے وہاب نے پیش ہو کر مویشی سپرداری پر لینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تو عدالت نے دھوکہ دہی اور فراڈ پکڑ لیا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا۔جس پر پولیس سول لائن نے شبیر احمد کی مد عیت میں پولیس انسپکٹر عبد الحمید ،مردہ شخص نواب سمیت 5ملزموں کے خلاف مقدمہ 468,420اور471 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں