ساہیوال : ایف آئی اے ساہیوال کی عوام کو بڑا دھوکہ کھانے بچا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 17:37

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) : ایف آئی اے نے ساہیوال کی عوام کو بے وقوف بننے سے بچا لیا. تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک مشہور بنک کے نام سے بنائے جانے والے جعلی بینک پر ایف آئی اے لاھور نے چھاپہ مار کر 8 ملازمین کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کیلئے اپنے ساتھ لاہور لے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ بینک کا مالک، جس کا نام کاشف بتایا جا رہا ہے، فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، مذکورہ بینک شہر کے بارونق علاقے دھوبی محلہ میں بنایا گیا تھا اور لوگوں سے لین دین اور شیڈول بینکوں کی طرح کام کر رہا تھا۔

جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک کے پاس نہ ہی کوئی لا ئسنس اور نہ متعلقہ بنک کی منظوری تھی اور جعلی طریقے سے بنایا جانے والا یہ بینک لوگوں کو کا ر لیزنگ، حج کیلئے درخواستیں اور مارکیٹنگ کے ذریعے لوگوں کو اپنی برانچ میں رقم ڈیپازٹس کروا کے فراڈ کرنا چاہ رہا تھا۔تاہم ایف آئی اے کی بر وقت کارروائی سے ساہیوال کے لوگ کروڑوں روپیکے کئے جانے والے فراڈ سے بچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں