ساہیوال اور نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، 25سے زائدزخمی

جمعرات 24 ستمبر 2015 11:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) ساہیوال میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار2 افراد جاں بحق ہوگئے ،نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25سے زائدمسافرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریسکیو ذرائع کیمطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پراڈا یوسف والا کیقریب ٹریلراورموٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ادھر نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر کھاہی راہو کیمقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔کوچ میں سوار افراد کراچی سے ملتان جارہے تھے۔حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 25مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں