ساہیوال،ضلع کونسل کا ایک چیئر مین بلا مقابلہ منتخب، یونین کونسلوں کے 61جنرل کونسلرز بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

جمعہ 16 اکتوبر 2015 19:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) ضلع کونسل ساہیوال کے 88یونین کونسلوں کی چئیر مین کی نشستوں پر 346امیدواروں میں مقابلہ ہوگا 407امیدواروں نے کا غذات نامزدگی دا خل کرائے تھے جن میں سے 33نے کا غذات نامزدگی واپس لے لئے اور یونین کونسل نمبر 23سے آصف علی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اس لئے اب 87یونین کونسلوں میں چئیر مین کے مقابلے ہونگے جبکہ ضلع کونسل کی جنرل نشستوں پر 1596امیدواروں میں سے 105نے کا غذات نامزدگی واپس لے لئے اور 61جنرل کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں اور 1430امیدواروں میں اب مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے 22وارڈوں پر انتخاب کے لئے 108امیدواروں کے کا غذات نامزدگی دا خل کرائے تھے 26نے کا غزات نامزدگی واپس لے لئے اور اب 82امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔میونسپل کمیٹی کمیر کے 11وارڈوں کے 39امیدواروں میں سے 3امیدواروں نے کا غذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ ایک وارڈ سے ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگیا اس لئے اب 35امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں