ساہیوال، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پولیس کمیر نے ن لیگ کے 4 امیدوار کو شیر لیکر گھومتے پکڑ لیا

بدھ 18 نومبر 2015 17:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) پولیس کمیر نے مسلم لیگ (ن) کے 4امیدواروں کو شیر لے کر گھومتے ہوئے پکڑ لیا اور شیر کو حراست میں لے کر تھانہ کمیر میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کمیر کے مسلم لیگ (ن) کے چار وارڈوں کے کونسلروں ملک تاج،نعمان ہوتیانہ،ولی محمد اور لیاقت علی اپنی انتخابی مہم کیلئے سر کس سے کرائے پر شیر لے کر آئے جس پر ان کے مخالف امیدواروں نے احتجاج کیا تو پولیس کمیر شیر کو اور چاروں امیدواروں کو پکڑ کر تھانے لے آئی جس کے بعد پولیس نے چاروں ملزموں وک چھوڑ دیا اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف و رزی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں