ساہیوال؛مسلم لیگی رہنما ؤں کواصلی شیرکیساتھ تھانہ میں بندکردیاگیا

جمعرات 19 نومبر 2015 11:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں کو اصلی شیر کیساتھ تھانہ میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی یونین کونسل نمبر27 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علمدار مصطفیٰ نے ریلی نکالی اور وہ اصلی شیر لے کر عوام میں گھس گئے جس پر پولیس حرکت میں آئی گئی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی شوخی خاک میں ملا دی اور سڑکوں پر دندناتے شیر کو بھی بھی تحویل میں لے لیا ، پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرکے شیر کے ساتھ ہی تھانہ بند کردیا ۔

(جاری ہے)

تاہم مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا اور لیگی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔عملدار مصطفی اور دیگر دو رہنماؤں کی رہائی کیلئے مسلم لیگیوں نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں