ساہیوال ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ ،8سالہ بچہ ہلاک ، چار زخمی ، ملزم گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 14:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) نواحی چک 9-98ایل میں آج صبح ایک بجے مہندی کی تقریب میں ایک شرابی کی فائرنگ سے ایک آٹھ سالہ بچہ مجاہد ہلاک اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم اظہر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور فخر عباس کی شادی کی تقریب کے سلسلہ میں مہندی کی رسم رات بارہ بجے شروع ہوئی تو صبح ایک بجے اس کے ایک دوست ٹرک ڈرائیور اظہر نے شراب پی کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں چک -98۹ ایل کے خالد بیگ کا آٹھ سالہ بیٹا مجاہد ہلاک جبکہ مشتاق کا بیٹا سترہ سالہ طارق ، ساٹھ سالہ حامد علی ، چھتیس سالہ چاند علی اور نوجوان سرفراز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے ۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور فائرنگ کرنے والے اظہر ملزم کوگرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں