کرپشن میں ڈوبے سیاست دانوں اور حکمرانوں کا فوری احتساب نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ٹرین مارچ کے دوران وفد سے گفتگو

جمعہ 27 مئی 2016 18:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ کرپشن میں ڈوبے ہوئے سیاست دانوں اور حکمرانوں کا فوری احتساب نہ ہوا تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ وہ جمعہ کو ٹرین مارچ کے دوران ٹرین میں اُن کے ہمراہ سفر کرنے والے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر قدیرلاشاری کی سربراہی میں اُن سے ملنے والے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے حقائق کے بعد کرپشن میں ملوث افراد کا کڑا احتساب نا گزیر ہے کرپشن کے اس تالاب میں رہنے والے بڑے مگر مچھ اب ایک دوسرے کو بچانے کے لیے باہر نکل آئے ہیں ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے وہ سیاست دان جو پانامہ لیکس کی مخالفت کر رہے ہیں وہ بھی کرپشن کرنے والے بادشاہ ہیں کرپشن نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے اگلے مرحلے میں اسلام آباد تک مارچ کریں گئے جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے اُہنوں نے کہا کہ حکمرانوں اور دیگر سیاست دانوں کے گھوڑوں اور جانوروں پرندوں کے لیے بجلی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت موجود ہے مگر ملک کے غریب انسانوں کے لیے بجلی تک نہیں ہے اُہنوں نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی فکر ہے مگر ایک مزدور جس کو فیکڑیوں میں مقرر تنخواہ بھی نہیں دی جاتی اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ارکان اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور مزدور کی تنخواہوں میں دو سو فی صد تک اضافہ کیا جائے

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں