ساہیوال،گرین ٹاؤن کالونی میں دن دیہاڑے دو صنعتکاروں کے گھروں سے ڈاکو 31لاکھ کے زیورات ، 8لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار

جمعرات 2 جون 2016 16:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) گرین ٹاؤن کالونی غلہ منڈی میں دن دیہاڑے دو گھروں میں ڈاکے بارہ آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکو ؤ ں کا گروہ نقدی ،زیوارت ، موبائل فون وغیرہ لوٹ کر د و کاروں میں فرار ہو گئے ۔ ڈاکو آٹھ لاکھ روپے کی نقدی، انعامی باند ز ، 31لاکھ روپے کے زیورات اور چھ موبائل فون لوٹ چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوا ل کے دو صنعت کاروں شیخ محمد صدیق ،محمد آصف اور مختار احمد کے گھروں میں آج صبح بارہ آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں کا گروہ زبر دستی گھس گیا اور اہل خانہ کو جاتے ہی اسلحہ سے یرغمال بنا کر ان کے کمروں میں بند کر دیا عورتوں سے زیورات اتروا لیے اور گھر وں کی چابیاں حاصل کر کے تمام زیورات ، نقدی ، پرائز بانڈز ، اور چھ موبائل چھین کر لے گئے اور اہل خانہ محبوس کر کے گھروں میں دو گھنٹے تک ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی ۔

بروقت پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس موقعہ پر نہ پہنچی بعد ازا پولیس غلہ منڈی نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں