ساہیوال میں جھولا گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جولائی 2016 15:25

ساہیوال میں جھولا گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد زخمی

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جولائی 2016ء) : ساہیوال میں عید کی خوشیاں منانے کے لیے جھولا جھولنے آئے 62 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے کنعان پارک میں شہری عید کی خوشیاں منانے اپنے اہل خانہ کہ ہمراہ موجود تھے کہ اچانک خواتین اور بچوں سے بھری جھولا کشتی ٹوٹ کر زمین پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 62 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن میں سے کچھ جھولا ٹوٹنے کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور قیوم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے انتظامیہ کے اجازت کے بغیر لگائے گئےغیرمعیاری جھولوں سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں