ساہیوال اور سرگودھا میں سزائے موت کے2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

بدھ 27 جولائی 2016 11:33

ساہیوال /سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) ساہیوال اور سرگودھا میں سزائے موت کے2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔1992میں لاہور کے تھانے گلشن اقبال کی حدودمیں ڈکیتی مزاحمت پرماں اور 2 بچوں کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالے مجرم غلام مصطفی کوالصبح سینٹرل جیل ساہیوال میں تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی سبطین کوتختہ دارپرلٹکادیاگیا۔مجرم نے1998میں تھانہ بھیرہ کی حدود میں گھریلوتنازع پراپنے بہنوئی کوقتل کیاتھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کروادی گئی تھی۔کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجرموں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں