ساہیوال،سول لائن میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک،دو اہلکار زخمی

منگل 2 اگست 2016 12:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اگست ۔2016ء ) ساہیوال کے علاقے سول لائن میں پولیس مقابلے کے دوران میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او ساہیوال کے مطابق ڈاکو تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکووٴں کا پولیس سے مقابلہ ہو گیا جس میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکووٴں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تصاویر دوسرے اضلاع بھیجی جا رہی ہیں تاکہ ڈاکووٴں کو شناخت کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں