کول پاور پروجیکٹ قلیل المدت میں مکمل کیا جا رہا ہے،ایک سال میں منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، ماضی میں نیلم جہلم منصوبہ کرپشن کا شکار رہا ہے، وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی تھر کول پاور پلانٹ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 4 اگست 2016 15:02

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کول پاور پروجیکٹ قلیل المدت میں مکمل کیا جا رہا ہے اور ایک سال میں منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ماضی میں نیلم جہلم منصوبہ کرپشن کا شکار رہا ہے۔ جمعرات کو و زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تھر کول پاور پلانٹ کا معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چینی ماہرین کا وفد بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھا اور چینی توانائی کمیشن کے وائس ایڈمنسٹریٹر لی فن زونگ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھر کول پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کول پاور پروجیکٹ قلیل المدت میں مکمل کیا جا رہا ہے اور ایک سال میں منصوبے پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 10 سال سے تعطل کے شکار نیلم جہلم منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیلم جہلم منصوبہ کرپشن کا شکار رہا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں