ساہیوال، کعان پارک جھولے ٹوٹنے کا کیس ،گرفتار پانچ ملزم ضمانت پر رہاء

جمعرات 25 اگست 2016 14:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) اڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمد نعیم شیخ نے کنعا ن پارک جھولے ٹوٹنے کے کیس میں گرفتار پانچ ملزموں محمدطارق اس کے بیٹے محمد عارف انصاف حسین ،الطاف اور احمدعلی کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ عدالت نے اس مقدمہ کے دیگر پانچ ملزموں محمد شفیق ڈوگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس ، سپرنٹنڈنٹ نسیم باری ، میٹ اقبال ، گیٹ کیپر طارق اور ٹھیکیدار خالدہ چوہدری صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ ن ساہیوال کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اور ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 7جولائی کو کعان پارک ساہیوال میں جھولے ٹوٹنے کے نتیجہ میں 70سے زائد بچے اور عورتیں شدید زخمی ہوگئے تھے اور ناقص جھولے لگانے اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے جھولے لگانے کے نتیجہ میں ہونے والے حادثہ کا مقدمہ پولیس تھانہ سٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس محمد شفیق ڈوگر ، سپرنٹنڈنٹ نسیم باری ،میٹ اقبال ، گیٹ کیپر طارق ، ٹھیکیدار خالدہ چوہدر اور پانچ جھولے مالکان کے خلاف درج کر کے پانچ جھولا مالکان کو گرفتار کرلیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او ساہیوال سمیت پانچ افسروں کو معطل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں