عمران خان کی بیماری کا اندرون و بیرون ملک کوئی علاج نہیں ، الطاف اور عمران کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،ملک سے جلد اندھیرے ختم ہوجائیں گے
وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 29 اگست 2016 21:08
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو ایسی بیماری ہے جس کا علاج نہ تو اندرون ملک ہے اور نہ ہی بیرون ملک ہے الطاف حسین اور عمران خان دونوں میں کوئی فر ق نہیں ان کا ایجنڈا پاکستان دشمن ایجنڈا ہے ،مسلم لیگ ن حکومت 2018تک رہے گی، آنیوالے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دینگے۔
وہ یہاں واپڈا سرکل ساہیوال کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جمہوریت کو ختم کرنے کے لئے عمران خان نے پہلے بھی سازش رچائی تھی جو ناکام ہوگئی انہیں ایسی بیماری ہے جس کا علاج نا پاکستان میں ہے اورنہ ہی کسی دوسرے ملک میں جہاں سے ان کا علاج کرایاجائے ۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی میں سیاسی بھگوڑے اکٹھے ہو ئے ہیں اور یہ سیاسی ٹھگ پاکستان میں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم ناکام بنادیں گے۔
خیبر پختو نخواہ کے عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور عمران خان دونوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ۔ دونوں کا ایجنڈا پاکستان دشمن ایجنڈا ہے ۔ عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور وہ ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انتشار پھیلانے کے لئے انہیں فنڈنگ کہاں سے ہوئی ہے اس بارے کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔ انشاء اﷲ 2018تک ن لیگ کی حکومت رہے گی۔ آنیوالے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ان کے گھروالے بھی ووٹ نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جلد اندھیرے ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے عوام کی طرف سے شکایات پر ایس ڈی اوخالد کمبوہ‘ میٹرانسپکٹر آصف‘ لائن سپرنٹنڈنٹ عمران اشرف اور لائن مین جاوید کو معطل کرکے ایس ای واپڈا کوانکوائری کرنے کاحکم دیا۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سخت ایکشن،ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل ..
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری