حکمران ٹولہ ملک کو قرضوں میں جکڑ کر غیر ملکی غلامی میں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے، عمران خاں
اتوار کو رائے ونڈ مارچ کے راؤنڈ کا اہم اعلان کرینگے
جمعہ 16 ستمبر 2016 23:17
ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء)تحریک انصاف پاکستان کے چیئر مین عمران خا ں نے رائے علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملک کو قرضوں میں جکڑ کر غیر ملکی غلامی میں دینے کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن ہم پاناما لیکس کا حساب لیکر دم لینگے ۔ انہوں نے کہا تین سال قبل پاکستان چھ ہزار ارب قرضوں کا مقروض تھا لیکن نواز شریف حکومت نے اقتدار میں آکر بائیس ہزار ارب کے مزید قرضے لیکر پاکستان کو اٹھائیس ہزار ارب کا مقروض کر دیا ہے انہو ں نے کہا اتوار کو رائے ونڈ مارچ کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور رائے ونڈ مارچ ہو کر رہے گا اور رائے ونڈ کی طرف عوامی سونامی جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ، ایف آئی اے اور نیب کو حکمرانوں نے کرپٹ کر دیا ہے اور سپیکر نے جانبداری برت کر سپیکر کہلانے کا حق کھو دیا ہے اس لیے اب وہ صرف ایاز صادق ہے جب اداروں نے انصاف نہیں دیا تو انہوں نے عوا م کے ذریعے رائے ونڈ مارچ کر کے عوامی طاقت سے حساب لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔
عمران خاں جب گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ مغربی بائی پاس چیچہ وطنی پہنچے تو انہیں بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا راستہ میں بازاروں میں لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انکا یہ قافلہ جلسہ گاہ تک دو گھنٹے میں دو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکا ۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سخت ایکشن،ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل ..
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر