اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںمسلم لیگ (ن) نے الو ؤ اور گلو ؤ بٹو ں جیسی ڈنڈا بردار فورس تیار کر کے اپنے ..

مسلم لیگ (ن) نے الو ؤ اور گلو ؤ بٹو ں جیسی ڈنڈا بردار فورس تیار کر کے اپنے اقتدار کے خاتمہ کی بنیاد رکھ دی ہے،قمرزمان کائرہ

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر ۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک میں الو اور گلو بٹوں جیسی فورس تیار کر کے اپنے اقتدار کے خاتمہ کی بنیاد رکھ دی ہے غنڈ ہ گردی اور بدمعاشی مسائل کا حل نہیں اس لیے حکمران جماعت کو عسکری ونگ تیار کرتے وقت سوچ لینا چاہیے کہ ڈنڈا بردار فور س حکمرانوں کے کسی کام نہیں آئیگی بلکہ ان کے اقتدار کو لے ڈوبے گی ۔

انہوں نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں نے اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر رائے ونڈ جاتی امرا وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دیکر پھر اکیلے ہی عوامی دباؤ کے پیش نظر تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ کر لیا اب تحریک انصاف کو احتجاج کا حق حاصل ہے اس احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تویہ احتجاج حکمرانوں کے گلے میں پھنس جائیگا ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ سعودی عرب جیسا دوست اور بھائی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو گولڈ میڈل جیسے تحفے دے رہا ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ستمبر میں اگر پاناما لیکس کے مسئلہ پر حکمرانوں کے طرز عمل کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا تو پیپلز پارٹی بھر پور تحریک چلائیگی


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں