ساہیوال،پیٹی بھائیوں کو چھڑانے کا الزام ، ڈی آئی جی رینج کے سب انسپکٹر کیخلاف بوگس ریکارڈ استعمال کرنے کا مقدمہ درج

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:04

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) انسدا د رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے ڈی آئی جی رینج ساہیوال کے رینج کرائم ڈیپارٹمنٹ کے سب انسپکٹر غلام سرور کے خلاف بوگس ریکارڈ پیٹی بھائیوں کو چھڑانے کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نور شاہ کے ایس ایچ او سعید احمد لودھی ،پولیس سب انسپکٹر ماجد اشفاق اور سب انسپکٹر محمد امین کے خلاف یکم اپریل 2015کو بوگس ریکارڈتیار کر کے ایک سیاسی کارکن مہر نور محمد کو قتل کے مقدمہ میں پھنسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا لیکن ہائی کورٹ کے حکم پر انکوائری ٹیم نے مہر نور محمد سیاسی کارکن کو قتل کے مقدمہ میں بیگناہ قرار دے دیا تھا اور پولیس کے ریکارڈ کو بوگس قرار دیا تھا پولیس افسروں کے خلاف درج مقدمہ میں پولیس افسروں کو بیگنا ہ ثابت کرنے کے لیے بوگس ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنا کر انہیں بیگنا ہ کرنے کی کوشش کی جو کہ جھوٹی ثابت ہوئی جس پر تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے غلام سرور سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ -471ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے پولیس افسروں کے خلاف درج مقدمہ میں سپریم کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی منسوخی کے بعددو پولیس افسروں سعید احمد لودھی اور ماجد اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ محمد امین ابھی تک مفرور ہے جس کو محکمہ پولیس سے برطرف کیا جا چکا ہے سعید احمد لودھی کو ضمانت پر رہائی مل گئی لیکن ماجد اشفاق کی بعداز گرفتاری ضمانت کا فیصلہ 4اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں