ساہیوال،ڈی ا یچ کیو میں 18گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

مریضوں نے بجلی کی مسلسل بندش سے تنگ آکر وارڈوں سے بیڈ نکال کر سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) 18اٹھارہ گھنٹے کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال میں مریض تڑپ اٹھے مریضوں نے بجلی کی مسلسل بندش سے تنگ آکر وارڈوں سے بیڈ نکال کرسڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات 9بجے واپڈا میپکو نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کر دی اور مسلسل 18گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جب واپڈا حکام سے رابطہ قائم کیا گیا تو واپڈا حکام نے ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے واپڈا پر ذمہ داری ڈال دی اور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی کو معطل کہا ۔

18گھنٹے تک بجلی کی سپلائی معطل رہنے کی وجہ سے مریض وارڈوں میں تڑپ اٹھے کیونکہ ہسپتال انتظامیہ نے تیل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر جنریٹر بھی نہ چلایا اور مریض رات 9بجے سے لیکر سہ پہر تین بجے تک خوار ہوتے رہے جبکہ کمشنر ساہیوال نے سول ہسپتال کو دو ٹرانسفار مر ٹرالیوں پر سات لاکھ روپے کی خریداری سے لیکر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کیے ہوئے ہیں تا کہ کسی ہنگامی صورتحال میں کام آسکیں۔

(جاری ہے)

لیکن ہسپتال انتظامیہ نے نہ جنریٹر چلائے اور نہ ہی واپڈا کی طرف سے بجلی آئی بالا آخر تین بجے ہسپتال کے وارڈوں کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے واپڈا کی طرف سے بجلی کی سپلائی کی بحالی قرار دیا جبکہ واپڈا حکام نے ہسپتال کے ٹرانسفار مر کی خرابی کی وجہ سے بجلی کو بند قرار دیا اور ہسپتال انتظامیہ نے ہی بجلی بحال کی ہے۔ سینکڑوں مریضوں کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مسلسل بجلی کی بندش کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں