مسلم لیگ ن کے مر کزی قا ئدین کو بلا مقا بلہ منتخب ہو نے پر مبا رکباد

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

ساہیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو مسلم لیگ ن کا صدر‘وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر اور صوبائی وزیر عشروزکوٰ ة ملک ندیم کامران کو مسلم لیگ ن پنجاب کا سینئر نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ میرٹ کو فروغ دیاہے ملک ندیم کامران کو ورکرہونے کے ناطے سینئر نائب صدر پنجاب کا عہدہ دیکر یہ ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن اپنے کارکنوں کی قربانیوںکو ہمیشہ اہمیت دیتی ہے اور ان کی قربانیوںکو رائیگاں نہیں جانے دیتی٬ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان اورپنجاب میںشریف برادران اور ساہیوال کی تعمیرو ترقی میں ملک ندیم کامران کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہ توقع ہے کہ ملک ندیم کامران کے سینئر نائب صدر بننے سے ساہیوال میں آئندہ اور جاری شدہ ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونگے٬ انہوںنے مزید کہاکہ عمران خان کو سپریم کورٹ پر اعتماد رکھتے ہو ئے عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے اور اسلام آباد کو بندکرکے ملکی معیشت تباہ نہیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں