ساہیوال٬پولیس کاکریک ڈائون٬ مختلف علاقوں سے گرفتارکئے گئے تحریک انصاف کے 68کارکن سنٹرل جیل ساہیوال منتقل

پیر 31 اکتوبر 2016 20:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے گرفتار تین اضلاع کے 68کارکنوں کو سنٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں قصور٬ شیخوپورہ اور منڈی بہاالدین اضلا ع کے کارکنان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کارکنو ںکو تینوں اضلاع کی پولیس نے اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر کے 3ایم پی او کے تحت ایک٬ ایک ماہ کے لیے حکومت پنجاب کے حکم پر نظر بند کر کے سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں