ساہیوال کا موٹر وے سے رابطہ منقطع کرنے کے لیے قطب شہانہ پل اور پرانی چیچہ وطنی پل پر کنٹینر ز پہنچا دیے گئے

پیر 31 اکتوبر 2016 20:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) ضلع ساہیوال کا موٹر ووے سے رابطہ منقطع کرنے کے لیے دریائے راوی پر قطب شہانہ پل اورپرانی چیچہ وطنی پل پر ٹریفک بلاک کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور جی ٹی روڈ ساہیوال سے ملتان اور لاہور سے ساہیوال کے درمیان گیمبر ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں کنٹینرز مٹی سے بھرے ہوئے ہیں جن کو ہر قسم کی ٹریفک بند کرنے کے لیے استعمال کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

کنٹینرز کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے میں لوگوں شرکت سے روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں