ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میںشہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم

منگل 1 نومبر 2016 19:17

ساہیوال۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میںشہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی واردات 135/9-L کے قریب ہوئی یہاں مظہر سلیم موٹرسائیکل پر گرلز ہائی سکول کے قریب جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و بلا نمبری موٹرسائیکل کل مالیتی 1لاکھ7ہزارروپے چھین کر فرارہو گئے۔

چوری کی وارداتوں قیوم ہسپتال میں نامعلوم ملزمان نے محمد ابراہیم کی موٹرسائیکل نمبری112/SLG مالیتی50ہزارروپے اور کوٹ خادم علی شاہ 85/6-Rمیں عامر شہزاد وغیرہ4ملزمان نے ایک خاتون صدف طیبہ کے گھر سے طلائی زیورات اور دستخط شدہ ایک چیک کل مالیتی7لاکھ روپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں