ساہیوال، ساس بہو کی لڑائی ،میاں بیوی نے زہر پی لیا ،دونوں کی ہسپتال میں حالت نازک

بدھ 23 نومبر 2016 19:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) نواحی چک 9-90ایل میں ساس بہو کی لڑائی باپ کے گھر سے بے دخل کرنے کی دھمکی پر میاں بیوی نے زہر پی لیا دونوں کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کر ادیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے شوکت کی بیوی زولیخا ں25سالہ کی اس کی ماں سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا کہ اس کے باپ نے شوکت کو کہا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے لیکن شوکت نے طلا ق دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اس کے دو سال کے بیٹے کی ماں ہے میں ایسا نہیں کرسکتا جس پر اس کے باپ نے گھر فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر میاں بیوی نے زہر پی لیا اور دونوں بیہوش ہو گئے بچے کے شور پر پڑوسیوں نے میاں بیوی کو ہسپتال پہنچا یا جہاں دونوں کی حالت نازک ہے تاہم پولیس غلہ منڈی اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں