ساہوال،انسداد دہشت گردی کورٹ نے راہگیر کے قاتل ڈاکو آصف کی ضمانت مسترد کر دی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) سپیشل جج انسداد ہشت گردی ساہیوال شبیر حسین اعوا ن نے پولیس مقابلہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہگیر گلزار کے قتل کے ملزم ڈاکو آصف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

ساہیوال عارف والا روڈ پر شیریں موڑ کے قریب 15اپریل 2016 کو ڈاکوئوں کو پولیس کی گاڑی نے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے روکا تو ڈاکوئوں نے حوالدار قیوم اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ڈاکوئوں کی فائرنگ کے دوران ایک راہگیر گلزار احمد مارا گیا تھا جس پر پولیس ڈیرہ رحیم نے -302 -353-324ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ مقدمہ درج کرکے ایک ڈاکو آصف کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں